منقبت – بی بی زینب علیہ السلام
اثر دعا کو ملا ہے جنابِ زینب سے
بہت قریب خدا ہے جنابِ زینب سے
علی کی بیٹی نے کلمے کی آبرو رکھ لی
صدائے صلی علی ہے جنابِ زینب سے
زمانہ لاکھ بجائے بُجا نہیں سکتا
چراغِ دیں کی ضیا ہے جنابِ زینب سے
نہ ہو شفاعت ِ بنتِ علی تو کچھ بھی نہیں
حیاتِ عرض و سماں ہے جنابِ زینب سے
سروں کو چادریں بخشی ہیں بے ردا ہو کر
وقار ِ فرق وردا ہے جنابِ زینب سے
اندھیرے شام کی تقدیر ہو نہیں سکتے
چراغِ شام جلا ہے جنابِ زینب سے
وہ ہاتھ کردنِ شبیر پر نہیں کانپا
جو ہاتھ کانپ رہا ہے جنابِ زینب سے
جنابِ زہراسے بے شک چلی ہے نسل ِ نبی
نبی کا دین چلا ہے جنابِ زینب سے
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com
منقبت – بی بی زینب علیہ السلام
اثر دعا کو ملا ہے جنابِ زینب سے
بہت قریب خدا ہے جنابِ زینب سے
علی کی بیٹی نے کلمے کی آبرو رکھ لی
صدائے صلی علی ہے جنابِ زینب سے
زمانہ لاکھ بجائے بُجا نہیں سکتا
چراغِ دیں کی ضیا ہے جنابِ زینب سے
نہ ہو شفاعت ِ بنتِ علی تو کچھ بھی نہیں
حیاتِ عرض و سماں ہے جنابِ زینب سے
سروں کو چادریں بخشی ہیں بے ردا ہو کر
وقار ِ فرق وردا ہے جنابِ زینب سے
اندھیرے شام کی تقدیر ہو نہیں سکتے
چراغِ شام جلا ہے جنابِ زینب سے
وہ ہاتھ کردنِ شبیر پر نہیں کانپا
جو ہاتھ کانپ رہا ہے جنابِ زینب سے
جنابِ زہراسے بے شک چلی ہے نسل ِ نبی
نبی کا دین چلا ہے جنابِ زینب سے
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com