منقبت – بی بی زینب علیہ السلام
اثر دعا کو ملا ہے جنابِ زینب سے
بہت قریب خدا ہے جنابِ زینب سے
علی کی بیٹی نے کلمے کی آبرو رکھ لی
صدائے صلی علی ہے جنابِ زینب سے
زمانہ لاکھ بجائے بُجا نہیں سکتا
چراغِ دیں کی ضیا ہے جنابِ زینب سے
نہ ہو شفاعت ِ بنتِ علی تو کچھ [...]