نوحہ
مُظلُوم بِے وطن یہ میرا موُلارضا ہے
ہائے جِس کو زہر لوگو مُسلماں نے دیا ہے
سب آنکھیں کرو بند دُہائی ہے دُہائی
اِک بی بی عزاداروں یہاں شام سے آئی
لِپٹی ہے جنازے سے نہیں سر پر ردِا ہے
آئے ہیں جنازے پہ نبی شاہِ اُمم بھی
کلثوم رقیہ بھی ہے معصُومہِ قم بھی
وہ بی بی ہے کربِل میں جِلی جِسکی عبا ہے
مامون عباسی کی عنایت ہے یہ لوگو
ہائے آلِ پےمبر سے عداوت ہے یہ لوگو
سیّدوں پہ ذرا دیکھو یہ اُمت کی وفا ہے
روُتے ہیں فرشتے بھی زمیں اور زماں بھی
ہائے لوح و قلم عرشِ بریں کون و مکاں بھی
خیرُالنساءکے لعل کے ماتم کی صدا ہے
شاعر: ۔ لعل حسین حیدری
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com