نوحہ
نوحہ
تابوت حسن پر ہائے کیوں تیروں کا سایہ ہے
پہچانو مسلمانوں یہ زہرا کا جایا ہے
لے جاﺅ جنازے کو یہ کس نے کہا لوگو
احسان رسالت کا تیروں سے لوٹایا ہے
زینب کی آہ و زاری سے کہرام مچا ہر ُسو
نانا کی نشانی کو کیوں زہر پلاےا ہے
امت کی وفا دیکھو مظلوم کی میت پر
کچھ پھولوں کی بارش سے کفن لال بنایا ہے
قبروں سے کوئی میت کب لوٹ کر آئی ہے
یہ پہلا جنازہ ہے جو لوٹ کر آیا ہے
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com