نوحہ
نوحہ
تو ہے حبش کی ملکہ تو ہے کنیزِ زہرا – فضہ سلام تجھ پر
کہتا تھا تجھ کو بیٹی سردار انبیاءکا – فضہ سلام تجھ پر
عباس ہوں کہ اکبر حسنین ہوں کہ زینب
جس نے تجھے پکارا ماں کہہ کے ہی پکارا – فضہ سلام تجھ پر
کی تیری جوتیوں نے انسان پر حکومت
اللہ رے عظمت اللہ رے یہ رتبہ – فضہ سلام تجھ پر
چلتی رہی ہمیشہ زینب کے آگے آگے
ایسے بچائے رکھا زینب کا تو نے پردہ – فضہ سلام تجھ پر
جھک کر وفائیں تیرے قدموں کو چومتی ہیں
عباس کی بہن کو تو نے دیا سہارا – فضہ سلام تجھ پر
تاحشر دیگا سورج در پر تیرے سلامی
زینب کے ساتھ مل کر کیا شام میں سویرا – فضہ سلام تجھ پر
تیرے غلام تجھ کو آئے ہیں پرسہ دینے
کر لے قبول بی بی نذرانہ آنسوﺅں کا – فضہ سلام تجھ پر
حقدار تو نہیں ہوں خیرات مانگتا ہوں
گوہر کو تیرے در سے ملتا رہے اجالا – فضہ سلام تجھ پر
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com