نوحہ
نوحہ
اُٹھا کوئی جنازہ پھر فاطمہ کے گھر سے
دُنیا تڑپ رہی ہے فریاد کے اثر سے
قبرِ رسول تڑپی تھرا گیا مدینہ
آنسو لہو کے ٹپکے زہرا کی چشمِ تر سے
تابوت سے لپٹ کر شبیر ایسے تڑپے
جیسے کہ آج اُٹھا سایہ علی کا سر سے
کیا زہر تھا کہ جیرا یوں سینہ حسن کو
کٹ کٹ کے گر رہے ہیں ٹکڑے دل و جگر سے
بعدِ رسول ایسا دشمن ہوا زمانہ
زہرا کے لاڈلے کی میت پہ تیر برسے
کیا انقلاب آیا سبطِ نبی کا لاشہ
پہلو میں مصطفی کے دو گز زمیں کو ترسے
اہلِ حرم نے جانا بچے نے جان دیدی
غش کر گئے تھے قاسم لپٹے ہوئے پدر سے
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com
Please upload recordings of all these nohas available in text. You can contact for nohas belong to all lahore parties to Haji Raza Ali Meer FIVE STAR CASSETTE HOUSE MOHALLA SHIAAN INSIDE MOCHI GATE LAHORE.