نوحہ
زینب علی اکبرکے جینے کی دعا مانگو
بچ جائے میرا بچہ تم اسکی دعا مانگو
زینب یہ پسر میری آنکھوں کی بصارت ہے
رہ جائے نظر میری بصد التجا مانگو
صغرا کہا کرتی تھی اکثر اے وطن والوں
بھیا میرا لوٹ آئے سب مل کر دعا مانگو
شہہ نے کہا اے بیٹا کیسے میں اجازت دوں
پہلے جاکے زینب سے لڑنے کی رضا مانگو
دامن نہیں چھوڑتی تھی سکینہ علی اکبر کا
بہنا تیری مرجائے پہلے یہ دعا مانگو
کہنیوں کے بل چل کر پہنچے لاشِ اکبر پر
لیلہ کہیں دیکھ نہ لے فضہ یہ دعا مانگو
رکھتے تھے اٹھاتے تھے میت علی اکبرکی
خیمے تک پہنچ جاﺅں لوگوں یہ دعا مانگو
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com