نوحہ
ہائے مسلم ہائے مسلم ہائے مسلم ہائے مسلم
سر پیٹو مسلمانوں یہ مسلم کی کہانی ہے
یہ فرد ہے اس گھر کا جو اسلام کا بانی ہے
ایسے بھرے شہر میں کیسی ہے تنہائی
مسلم کے دونوں بچوں پر ایسی آفت ہے آئی
ابھی تو ہے بچپنا اور دور جوانی ہے
ظالم تیری یہ بات کیا خدا کو بہائی
بچوں کا گلا کاٹا تو زمین تھرائی
تو خود بتا تیرا یہ عمل انسانی ہے
مسلم نے کوفہ میں وہ گھڑی بھی پائی
ابھی تو تھے ساتھی اور ابھی تنہائی
سنگ دل مسلمانوں کی یہ روش پرانی ہے
زہرا کے گھرانے پر قیامت ہے چھائی
جب مسلم کی شہادت کی خبر حسین نے پائی
عمران کی طرف سے اک اور قربانی ہے
مسلم کے واسطے کا ایسا اثر ہے بھائی
برہان نے اپنے دل کی مرادیں ہیں پائی
یہ اسے سمجھ میں آئے جو خاندانی ہے
© COPYRIGHT
2000-2008 www.matamdari.com